اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے سابق سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران علاقائي اور عالمی سطح پر پورے اعتماد کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ سید عزت اللہ ضرغامی نے آج تہران سے شایع ہونے والے اخبار جام جم میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ایٹمی معاملے میں رہبرانقلاب اسلامی کی دوراندیشی پر مبنی تدبیروں سے آپ کے اھداف اور بے مثال بصیرت کا پتہ چلتا ہے جو سامراج کے مقابل تمام محاذوں پر بھرپور اعتماد کے ساتھ سامراج کے خلاف مقابلہ جاری ہے۔ عزت اللہ ضرغامی نے لکھا ہےکہ آج امریکہ میں انتھا پسند ٹولہ بھی گوشہ گیر ہوگيا ہے اور اھل عالم کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے منطقی اور برحق مواقف سننے کے مواقع فراہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہےکہ فاتحانہ لچک کی پالیسی سے دنیا پر ثابت کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اسلامی انقلاب کو آگےبڑھانے اور عالمی سطح پر حالات پر اثر انداز ہونے کی بھرپور توانائي رکھتا ہے۔ ضرغامی نے لکھا ہےکہ عراق میں داعش کےخلاف نام نہاد اتحاد کی کمزوری اور ناتوانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی ڈاکٹرائين کی کامیابیاں اس دعوے کا ایک ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲