اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے مسئلہ فلسطین کو عرب اور اسلامی قوموں کی علامت قرار دیا۔ حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ استقامت کا محور، علاقے میں تکفیریوں سے مقابلہ آرائی کے باوجود فلسطینی مقاصد سے غافل نہيں ہوگا۔ سید ابراہیم امین السید نے مزید کہا کہ تکفیری، شام کے خلاف عالمی استکبار کی بڑی سازش پر عمل درآمد کے لئے آلہ کار ہيں کیونکہ شام، علاقے میں استقامت کاایک اڈہ ہے۔ حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہيں سکتا تھا کہ جو لوگ ابتداء میں تکفیریوں کی حمایت کر رہے تھے وہ ان سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیں گے۔ سید ابراہیم امین السید نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عالمی سامراج نے شروع میں یہ کوشش کی کہ تکفیریوں سے فائدہ اٹھائے لیکن آج اپنے خاص اہداف تک پہنچنے کےلئے ان گروہوں کے شر سے چھٹکارا پانےکی کوشش کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲