25 نومبر 2014 - 06:46
ایران نے معاہدے پر فرض سے زیادہ بڑھکر عمل کیا ہے: آئی اے ای اے

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے معاہدے کے سلسلے میں فرض سے زیادہ بڑھکر عمل کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے معاہدے کے سلسلے میں فرض سے زیادہ بڑھکر عمل کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ سال طے پانے والے جوہری جوہری سمجھوتے کے حوالے سے مکمل طور پر عمل کیا ہے۔ آئی اے ای اے کی خفیہ رپورٹ میں جو رائٹر نیوز ایجنسی کے پاس بھی موجود ہے،اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کے یورینیم گیس کے ذخائر، سات ہزار چار سو گلو گرام سے بھی کم ہیں اور یہ مقدار اس سے بھی کم ہے کہ جس کے بارے میں گذشتہ سال طے پانے والے ابتدائی جوہری سمجھوتے میں اتفاق کیا گیا تھا۔ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے یہ رپورٹ، ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے اختتام کے موقع پر، جاری کی گئی ہے۔ فریقین کے درمیان یہ مذاکرات، آج اپنی مقررہ تاریخ پر ختم ہوگئے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے آئندہ چند ہفتوں کے اندر جامع جوہری سمجھوتے کے حصول کیلئے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنیوا سمجھوتے کی مدّت میں یکم جولائی سنہ دو ہزار پندرہ تک توسیع کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲