23 نومبر 2014 - 12:58
بحرین، ریفرینڈم میں عوامی شرکت زبردست، حکومتی ووٹنگ سینٹر خالی رہے

بحرین میں چودہ فروری نامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما ضیاء بحراني کا کہنا ہے کہ ریفرینڈم میں عوام کی شرکت نے حیران کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چودہ فروری نامی اتحاد کے ایک لیڈر نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریفرینڈم کا سلسلہ سنیچر شام تک جاری رہا کیونکہ ریفرینڈم کا انعقاد کرنے والی کمیٹی نے یہی اعلان کیا تھا۔

ضیاء بحراني نے ریفرینڈم منعقد کرنے والی کمیٹی کی سربراہ بلقيس رمضان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش رنگ لائی اور عوام نے اپنا مقدر تعین کرنے کے حق کا استعمال کیا اور ریفرینڈم میں اتنے زیادہ افراد نے شرکت کی جس کی امید نہیں کی گئی تھی۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پارلیمانی اور صوبائی کونسل کے انتخابات کے لئے بنائے گئے ووٹنگ مراکز پر بہت کم ہی لوگ نظرآئے۔ ووٹنگ مراکز پر موجود زیادہ تر غیر ملکی افراد تھے جنہوں نے بحرین کی شہریت حاصل کی ہے۔
.......

/169