اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ شب الخلیل کے علاقے میں فلسطینیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں ایک فلسطینی کو اس کے گھر سے اغواء کرلیا ہے جبکہ پانچ فلسطینیوں سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کرتے رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجیوں کو جنوبی الخلیل میں واقع واد الھریہ کے علاقے میں تعینات کیا گيا جو اس راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کو چیک کرتے رہے۔
.......
/169