اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ مڈلینڈس پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ تکفیری دہشت گرد کو منصوبے کے تحت اور خفیہ اطلاعات کے مطابق حراست میں لیا گیا ہے۔
جمعرات کو اردن سے لندن پہنچنے والے مسافر طیارے سے جیسے ہی مشتبہ دہشت گرد اترا تو اسے ویسٹ مڈلینڈس انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ دہشت گرد نے طیارے میں کسی کے لیے کوئی خطرہ ایجاد نہیں کیا اور اسے حراست میں لینے کے بعد ویسٹ مڈلینڈس علاقے میں ہی قید میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے مطابق پولیس کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر 14 دن تک حراست میں رکھ سکتی ہے۔
برطانیہ کے سیکورٹی اداروں نے اس گرفتاری سے متعلق اس سے زیادہ اطلاعات فراہم نہیں کرائی ہیں۔
اس مہینے کے آغاز میں بھی لندن میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعرات کو ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی۔
.......
/169