18 نومبر 2014 - 18:59
داعش سے جنگ کا امریکی فارمولا مسترد

عراقی وزیردفاع نے موصل سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے ہر طرح کے امریکی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیردفاع نے موصل سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے ہر طرح کے امریکی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ عراقی وزیردفاع خالد العبیدی نے آج سومریہ نیوز ایجنسی کوانٹرویو دیتےہوئے کہا کہ موصل سے دہشتگردوں کے صفائے کی کاروائي عراقی فورسز خود انجام دیں گی اور عراقی خود موصل اور دوسرے شہروں کو آزاد کرائيں گے۔ العبیدی نے مزید کہا کہ داعش مخالف اتحاد صرف فضائی مدد کے لئے ہے اور زمین پر ان کی موجودگی کا انحصار مشیروں اور تکنیکی امور کے ماہرین پر ہے جو فی الحال ابھی عراق کے پاس نہيں ہیں۔ کل بھی عراقی کردستان کی مقامی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکہ کی کسی بھی طرح کی زمینی مداخلت کے بارے میں خبردارکرتے ہوئے کہاتھا کہ اس مداخلت کا دہشتگردوں کے خلاف کاروائی پر منفی اثر پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲