اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پانچ پاکستانی تنظیموں سمیت 83 عرب اورمقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے منفی فہرست میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد، مشرقی ترکستان تحریک، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دےکر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
.......
/169