اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر ریلی ملتوی کردی گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اور دیگر لیڈران جموں، کشمیر ، لداخ اور دیگر علاقوں میں چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔جس کا آغاز بائیس نومبر کو کشتواڑ سے ہوگا۔اس کے بعد تیس نومبر کو ادھم پور میں ریلی سے خطاب کریں گے.
دوسری جانب حریت جموں کشمیر کے تر جمان نے وزیر اعظم نرندر مودی کی آمد پر مکمل ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ترجمان نے ہڑتال کے سلسلے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کشمیر پر ایک جابرانہ قبضہ کی علامت ہے اور اس احتجاج سے ہم دنیا پر واضح کریں گے کہ ہم ایک قابض طاقت کے خلاف برسر پیکار ہیں اور حق و انصاف پر مبنی ایک جائز مانگ اور مطالبہ کے سلسلے میں پر امن طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کررہے ہیں.
.......
/169