17 نومبر 2014 - 11:38
ویانا میں ظریف ایشٹن ملاقات

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور گروپ پانچ جمع ایک کی کوآرڈینیٹر کیتھرین ایشٹن، جو یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ بھی ہیں، کل ویانا میں مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں صلاح و مشورہ کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور گروپ پانچ جمع ایک کی کوآرڈینیٹر  کیتھرین ایشٹن، جو یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ بھی ہیں، کل ویانا میں مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں صلاح و مشورہ کریں گے۔ فریقین کے درمیان کل ویانا میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات کے طریقۂ کار کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اپنی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ جامع جوہری سمجھوتہ طے کرنے کے بارے مذاکرات کیلئے کل منگل کو ویانا پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا دسواں دور اٹھارہ نومبر کو ویانا میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

.....

/169