16 نومبر 2014 - 13:27
اردن عوام کی اکثریت حماس کی حامی ہے

اردن میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق اردن کے بیشتر عوام، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے حامی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بہتّر فیصد عوام، حماس کے بارے میں مثبت سوج رکھتے ہیں اور وہ، اس تحریک کی کارکردگی سے راضی ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اردن کے صرف انچاس فیصد عوام نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ  کی کارکردگی پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ان نتائج سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ اردن کے اٹھّاون فیصد عوام، حماس کے فوجی طریقے کو ہی غاصب صیہونی حکومت کی شکست و نابودی کا باعث سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک حماس کی مزاحمت کی بناء پر ہی اقوام عالم، اس تحریک کو مثبت نظریئے سے دیکھتی ہیں اور اس سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

.......

/169