16 نومبر 2014 - 12:09
کابل پارلیمنٹ کے قریب دھماکہ، چار افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔ شکریہ بارک زئی نامی افغان پارلیمنٹ کی یہ خاتون رکن، اس وقت زخمی ہوئے جب وہ اس علاقے سے اپنی گاڑی سے پارلیمنٹ جارہی تھیں۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بم دھماکے اور خاتون پارلیمنٹ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔یہ بم دھماکہ ایک کار سے کیا گيا۔ شکریہ بارک زئی، افغانستان میں خواتین کے حقوق اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کی حامیوں میں سے ہیں۔وہ دس برسوں سے پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور انھوں نے کئی بین الاقوامی انعامات بھی حاصل کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲