16 نومبر 2014 - 11:45
امریکہ، کیمیائی تنصبات میں دھماکہ چارافراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے لا پورٹے شہر میں کیمیائی تنصیبات میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی ڈوپونٹ کیمیکل تنصیبات کے سربراہ رینڈل کلیمنٹس نے اس واقعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دھماکہ کیمیائی مواد کی لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رینڈل کلیمنٹس نے مزید کہا کہ لاپورٹ شہر میں ہوئے اس خوفناک جان لیوا دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے لا پورٹے شہر میں واقع اس پلانٹ میں کیمیائی مواد کو افزودہ کیا جاتا ہے، تاکہ انہیں قدرتی گیسوں میں استعمال کیا جاسکے۔

.......

/169