16 نومبر 2014 - 11:41
یورپی ملکوں میں صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرے

یورپی ملکوں کے عوام نے مسجدالاقصی کی حمایت میں، بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے اور صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے حامی ہزاروں برطانوی باشندوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے بیت المقدس میں صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت مقبوضہ سرزمینوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے۔

  ادھر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی ہزاروں افراد نے صہیونی حکومت کے فوجیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطینی عوام کے بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کیا، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاوہ، اٹلی، سوئیڈن، آسٹریا میں بھی مسجد الاقصی پر صہیونی حکومت کے حملوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

.......

/169