اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان کی آج کی اشاعت میں لکھے گئے مضمون میں حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، علاقے کے بعض ملکوں میں مغرب اور اسرائیل کے مورد نظر اہداف اور مقاصد کے دائرے میں سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
ایران کے اس معروف تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ داعش آل سعود کی مالی اور لاجسٹک حمایت سے پروان چڑھا ہے تاکہ انتہاپسندی کے ذریعے، اسلام کو نقصان پہنچے۔ شیخ الاسلام نے تاکید کی کہ علاقے میں داعش کے حامیوں نے نئے انتہاپسندانہ رحجان کے ذریعے، شام اور عراق میں دہشتگردانہ گروہوں کے جرائم کے لئے زمین ہموار کی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس اتحادی علاقے میں داعش کی مکمل نابودی کے درپے نہیں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس گروہ اور اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے استعمال کریں۔
.......
/169