15 نومبر 2014 - 17:18
صیہونی حکومت نے اپنے آقا کو دھمکی دے دی

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جد جہد میں تہران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ واشنگٹن کو یہ توجہ رکھنا چاہیے کہ ایران، امریکا کا دشمن ہے نہ کہ اتحادی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جد جہد میں تہران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ واشنگٹن کو یہ توجہ رکھنا چاہیے کہ ایران، امریکا کا دشمن ہے نہ کہ اتحادی۔

واشنگٹن میں شروع ہوئے شمالی امریکی یہودی فیڈریشن کی ایک تقریب کو ویڈیو كانفریسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے حتمی معاہدے تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایران پرعائد پابندیاں ہٹا لی جائیں تو اس کی جانب سے خطرہ ڈیڑھ گنا بڑھ جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، امریکی صدر باراک اوباما نے اکتوبر میں قائد انقلاب اسلامی کو خط لکھ کر تكفيري دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسی صورت میں آیا ہے کہ جب ایران کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا قابل اعتماد اتحادی نہیں ہو سکتا۔

ایران نے ہمیشہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر زور دیا ہے اور اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پرامن ثابت کرنے کے لئے وہ آئی اے ای اے سے بھرپور تعاون کرتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169