15 نومبر 2014 - 15:51
عالمی برادری کی کوششیں داعش کی نابودی کا سبب

عراق کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عالمی برادری کی کوششیں دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی پر منتج ہوںگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی المسئلہ ویب سایٹ کے مطابق وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے بغدار میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت عراق اور خطے کے ممالک سیکوریٹی کے چیلنج سے دوچار ہیں اور ان ممالک کو مسلح دہشتگرد گروہوں کا سامنا ہے ۔عراق کے وزیر داخلہ نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عراق اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ لاکر اور مشترکہ تعاون کے دائرہ کار میں رہ کر دہشتگردوں اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲