14 نومبر 2014 - 13:05
روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں بے اثر

مغرب نے یوکرین میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے روس پر پابندیاں لگائي ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کی نیوز ایجنسی ایتارتاس کے شعبہ تہران کے سربراہ نے کہا ہےکہ روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں بے اثر ہیں۔ مغرب نے یوکرین میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے روس پر پابندیاں لگائي ہیں۔ الیگزینڈر لوچنکو نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی پابندیاں کسی خاص اہمیت کی حامل نہیں ہیں اور ان کا کوئي اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مغربی ملکوں نے روس پر پابندیاں لگاکر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے انہیں کوئي فائدہ نہیں پہنچا۔ الیگڑینڈر لوچنکو نے تہران میں عالمی میڈیا نمائش کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام میڈیا اور جرائد سے دلچسپی رکھتے ہیں اور آئندہ نمائش میں روسی میڈیا کی وسیع پیمانے پر شرکت سے روسی عوام یہ جاں جائيں گے کہ ایرانی عوام میڈیا سے کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں۔ تہران میں عالمی میڈیا نمائش ہفتے کو شروع ہوئي تھی اور آج اختتام پذیر ہوگي۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169