اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ محمد الصہیود نے، جن کا تعلق حکومت قانون اتحاد سے ہے، کہا ہے کہ عراقی نائب صدر نوری مالکی کا دورۂ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے جو علاقے کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کے مقابل دونوں ممالک کے مشترکہ مواقف اختیار کئے جانے کے مقصد سے انجام پایا ہے۔محمد الصہیود نے کہا کہ عراقی حکام کے اپنے ہمسایہ ممالک کے دورے دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون میں فروغ اور علاقے کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں سے مقابلے کی کوششوں کے دائرے میں انجام پاتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے نائب صدر نوری مالکی گزشتہ اتوار کو ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے اور ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور پھر فرزند رسول(ص) حضرت امام رضا(ع) کے روضۂ اقدس کی زیارت کے بعد مشہد مقدس سے جمعرات کے روز بغداد واپس لوٹ گئے۔
.......
/169