13 نومبر 2014 - 11:28
امریکا اور روس نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی

امریکا اور روس نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع معاہدے کی حمایت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان فوری جامع معاہدے کی حمایت کی ہے۔ سرگئي لاوروف اور جان کیری کا کہنا ہے کہ ہم جامع معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب واشگٹن کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئی پابندی، نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندی نقصان دہ ہو گی۔

جین ساكي نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وائیٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں نقصان دہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نمائندوں کو کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے پہلے ممکنہ معاہدے کی شکل کا دقیق جائزہ لینا چاہئے۔

.......

/169