13 نومبر 2014 - 10:51
داعش اور النصرہ سے جنگ کی صورت میں امریکی کی نئی سازش

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے عراق کی سرزمین میں اپنی فوجی موجودگی میں ناکامی کے بعد داعش اور النصرۃ کی صورت میں اپنی نئی سازش شروع کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی کل کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں مزید کہاکہ امریکیوں نے اس سازش اور فتنے کا آغاز شام سے کیا اور پھر اس کا دائرہ عراق تک بڑھا دیا اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ وہ دوسرے ممالک تک بھی اس کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہوں۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو نکالے جانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اپنے فوجی عراق کی سرزمین میں موجود رکھنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ ان کو عراق کی سرزمین سے نکال باہر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲