13 نومبر 2014 - 10:27
یمن سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا جائزہ

امریکہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر یمن سے اپنے فوجی نکالنے کا جائزہ لے رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے یمن میں تعینات امریکی سفیر کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن سے اپنے فوجی نکالنے کا جائزہ لےرہا ہے۔ سی این این نے مزید کہا ہے کہ یمن میں بدامنی پھیل چکی ہے اور صورتحال پر کسی کے قابو میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے یمن میں بڑھتی ہوئي بدامنی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسی تشویش کے نتیجے میں امریکہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع سفارت خانے سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب یمن میں دہشتگردی سے مقابلے کے نام پر اس ملک پر امریکہ کے فضائی حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲