13 نومبر 2014 - 09:58
جرمنی میں داعش کے آٹھ افراد ہلاک

جرمنی کی پولیس نے دہشتگرد گروہ داعش کے آٹھ عناصر گرفتار کر لۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نے جرمن ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح پولیس نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں بیس افراد کے گھروں  کی تلاشی لی۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے کلون  (Cologne) شہر کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ عناصر نے غیر قانونی طور پر مذہبی مقامات ، کلیساؤں اور درسگاہوں میں داخل ہونے کے بعد ان مقامات سے چوری کی۔ اور چوری سے حاصل ہونے والی رقم سے انھوں نے عراق اور شام جانے والے انتہاپسندوں کے مالی اخراجات پورے کۓ اور داعش کے لۓ اسلحہ خریدا تھا۔ اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھاکہ گرفتار ہونے والے بعض عناصر نے شام اور عراق جانے کے لۓ جعلی پاسپورٹ استعمال کۓ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲