اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مسعود بارزانی نے خانقین میں پیشمرگہ فورسز کے آپریشن کے مقام کا دورہ کیا اور اس موقع پر پیشمرگہ فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات کی اور مستقبل قریب میں السعدیہ اور جلولاء علاقوں کے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کۓ جانے کی امید کا اظہار کیا۔ دوسری جانب عراقی کردستان کے ایک اور عہدیدار فؤاد حسین نے بھی کرد پیشمرگہ فورسز کو عراق کے قومی دفاع کا ایک حصہ قرار دیا اور کہا ہے کہ پیشمرگہ فورسز عراقی سرزمین کے ایک حصے کردستان کا دفاع کررہی ہیں۔
واضح رہےکہ حالیہ ہفتوں کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کو عراقی رضاکاروں اور پیشمرگہ فورسز سے شدید شسکتیں کھانی پڑی ہیں اور بہت سے علاقے بھی ان کے قبضے سے آزاد ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲