13 نومبر 2014 - 03:57
یمن: خودکش حملے میں درجنوں افراد مارے گئے

یمن میں الحوثی گروہ کے مجمع میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں الحوثی گروہ کے مجمع میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ خودکش حملہ یمن کے شہر رداع میں ہوا ہے اور جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز بھی یمن کے صوبے البضاء کے خبزہ کے علاقے میں انصاراللہ گروہ کے افراد پر القاعدہ سے وابستہ عناصر کے حملے کے نتیجے میں دو فریق  31 افراد مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصار اللہ کے افراد ملک کے مختلف علاقوں کو القاعدہ کے دہشتگردوں سے پاک کروانے کے لئے کارروائی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب یمن کے جنوب میں شبوہ کے علاقے میں ہوائی حملے کے دوران دہشتگرد گروہ القاعدہ کے چھ عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲