اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے نائب وزیرخارجہ اور اعلی جوہری مذاکراتکار سرگئی ریا بکف نے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا خیال ہے کہ ایران کے سلسلے میں پابندیوں کا تعطل اور ان کا مکمل خاتمہ، ایک ایسی بات ہے کہ مذاکرات میں شریک تمام فریقوں کو جس پر اپنی رضامندی کا اظہار کرنا چاہیئے۔ سرگئی ریا بکف نے کہا کہ مذاکرات میں شامل، بس یہی ایک اہم مسئلہ باقی بچا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ہرگز قانونی حیثیت نہیں رکھتیں اور ان پابندیوں کو فوری طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ روس کے نائب وزیرخارجہ اور اعلی جوہری مذاکراتکار نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے اپنے مذاکرات، اٹھارہ نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام فریقوں کو چاہیئے کہ اس بات کی کوشش کریں کہ آئندہ چوبیس نومبر تک ایران کے ساتھ جامع جوہری سمجھوتہ طے کرلیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲