اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزي شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان سمیت چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مارا، اور چھاپے کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکےگھرگھرتلاشی بھی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے تین ملزمان سے اینٹی ایئر کرافٹ گن اور کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ اورگرفتار ملزمان بیس افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲