9 نومبر 2014 - 04:20
عراق کے نائب صدر ایران کے دورے پر

عراق کے نائب صدر ایران کے اعلی حکام سے تبادلہ خیال کے لئے آج ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ تہران پہنچ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب اور افریقہ کے امور ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے نائب صدر نوری مالکی ایک اعلی رتبہ کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ رہے ہیں ، انہوں نے مزيد کہا کہ نوری مالکی اپنے اس سفر میں ایران کے اعلی حکام سے ملاقات میں دوجانبہ تعلقات ، عراق کی صورتحال سمیت علاقے کے حالات اور دہشتگردوں سے مقابلے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔
واضح ہو کہ نوری مالکی کا عراق کے نائب صدر کے عنوان سے ایران کا پہلا دورہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲