8 نومبر 2014 - 17:18
نوازشریف کا دورۂ بیجنگ، چینی صدرسے ملاقات

پاکستان کے وزيراعظم نوازشريف نے چین کے صدر لي کي چيانگ سے ملاقات کي جس ميں باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا گيا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چين کے درميان اقتصادي اور فني تعاون بڑھانے پر اتفاق کيا۔
 اس موقع پردونوں ملکوں کےدرميان اقتصادي اورفني تعاون کےمعاہدوں پردستخط ہوئے ان معاہدوں ميں بہاولپورميں قائداعظم سولرپارک ميں شمسي توانائي پيداکرنے،ساہيوال ميں کوئلے سے ايک ہزار تين سو بيس ميگاواٹ کے بجلي اورصوبے سندھ میں کراچی کے قریب واقع چھوٹے جھمپيرميں ہواسے سو ميگاواٹ بجلي پيدا کرنے کے معاہدے بھي شامل ہيں۔ اسملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزيراعظم نواز شريف نے کہا کہ ان کے دورہ چين سے ملک ميں بجلي کي کمي دورکرنےميں مددملےگي۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اس وقت توانائي کے شديد بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے ملک کي معاشي سرگرمياں بري طرح متاثر ہورہي ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲