8 نومبر 2014 - 14:46
ایران اپنے بنیادی اصول پر قائم

ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تہران کا موقف، اپنے بنیادی اصول پر ایران کے ڈٹے رہنے کا مظہر ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تہران کا موقف، اپنے بنیادی اصول پر ایران کے ڈٹے رہنے کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہٹ کر اپنے بنیادی اصول پر آئندہ بھی قائم رہے گا۔ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا کہ امریکی، اپنی خارجہ پالیسی میں صیہونیوں اور ان کی طرفدار لابی کے زیر اثر ہوتے ہیں جب کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے تہران نے جو اصولی موقف اختیار کئے ہیں ایران ان پر آج بھی قائم ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران، تمام مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے پتہ ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام کے تمام مواقف، ان کی استکباری ماہیت کے مطابق ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169