8 نومبر 2014 - 12:08
دو فلسطینیوں کےگھروں کا انہدام

غاصب صیہونی حکومت نے دو فلسطینیوں کےگھروں کے انہدام کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صیہونی عہدیداروں کو حکم دیا ہےکہ مشرقی بیت المقدس میں ان فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کردیا جائے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے صیہونی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام اس بات کے مدعی ہیں کہ حال ہی میں دو فلسطینیوں نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ القدس ریلوے اسٹیشن پر دو الگ الگ حملے کۓ تھے جن کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ دو فلسطینیوں کے ان اقدامات کی وجہ سےصیہونی غم و غصے میں مبتلاء ہوگۓ ہیں اور انھوں نے ان فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

.......

/169