اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سرکاری سیکورٹی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں صدارتی محل سے تقریبا سو میٹر دور جمعرات کو ایک بم کا ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ صدر عبد الفتاح السیسی اس ایوان صدر کو بہت کم استعمال کرتے ہیں اور ان کا مرکزی دفتر ایک دوسرے ایوان میں واقع ہے۔
مصر کی وزارت داخلہ کے ترجمان ہانی عبد اللطیف نے بتایا ہے کہ بم ایک پل کے نیچے لگایا تھا اور اس سے ایک خاتون معمولی طور پر زخمی ہو گئی۔ اس سے پہلے بدھ کو ایک ٹرین میں بھی ایسا ہی ایک حملہ ہوا تھا جس میں ایک عام شہری اور دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔
مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے حملے کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو چکی ہے جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے۔
.......
/169