7 نومبر 2014 - 13:01
نائب وزیر خارجہ: ایران اور شام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے زور دیا ہے کہ اگر تكفيري دہشت گردوں کے خلاف صدر بشار اسد اور اس ملک کے عوام کی مزاحمت نہ ہوتی تو اب تک دمشق پر دہشت گردوں کا قبضہ ہو گیا ہوتا۔

ااہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے زور دیا ہے کہ اگر تكفيري دہشت گردوں کے خلاف صدر بشار اسد اور اس ملک کے عوام کی مزاحمت نہ ہوتی تو اب تک دمشق پر دہشت گردوں کا قبضہ ہو گیا ہوتا۔

انہوں نے لبنان کی اخبار العہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ وليد المعلم کا بیان جس میں انہوں نے ایران اور شام کے اسٹرٹیجک تعلقات پر روشنی ڈالی، بہت دقیق اور اہم ہے۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران میں شام کی مدد کرنے کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا، کہا کہ تہران اور ماسکو، دیگر ممالک کی مدد سے جلد ہی شام کی وسیع مدد کریں گے۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور ماسکو، علاقے میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کے مخالف ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شام سمیت علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کئے جانے چاہئے۔

.......

/169