اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک جلانے کے مبینہ واقعہ پر ایک عیسائی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا ہے۔
مقامی پولیس سٹیشن کے افسر بن یامین نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ واقعہ لاہور سے ساٹھ کلومیٹر دور شہر کوٹ رادھا کشن میں ایک اینٹوں کے بھٹہ پر پیش آیا۔
ہجوم نے اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے عیسائی میاں بیوی پر قرآن پاک کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا اور بعد میں ان کی لاشیں جلا دیں۔
بن یامین کے مطابق گزشتہ روز علاقے میں قرآن پاک کی توہین کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور آج ہجوم نے جوڑے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت شمع اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک سرکاری افسر نے میڈیاکو بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صوبہ میں عیسائی آبادیوں کی سیکورٹی بڑھا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲