5 نومبر 2014 - 09:40
اٹلی کا عراق میں داعش کے خلاف فوجی بھیجنے کا فیصلہ

اٹلی کی وزارت دفاع نے تکفیری گروہ داعش کے مقابلے کے لئے عراق میں 280 اطالوی فوجی بھیجے جانے کے حوالے سے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر دفاع "رابرٹو پنوتی" نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ 280 اطالوی فوجی سب کے سب شمالی عراق یعنی کردستان کے علاقے میں بھیجے جائيں گے اور اس بارے میں ہم آہنگی کے سارے امور انجام پا چکے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم " میٹو رنٹیزی" نے اکیس اگست دوہزار چودہ کے اپنے دورۂ عراق میں بعض عراقی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف  اپنے ملک کی جانب سےعراق کی حمایت پر تاکید کی تھی جبکہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی کارروائی بدستور جاری ہے لیکن حالیہ ہفتوں کے دوران داعش تکفیریوں سے مقابلے میں واشنگٹن کے یقینی اہداف کے حوالے سے موصولہ رپورٹوں نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲