اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبے دیالہ کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ اس علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی ساٹھ فیصد طاقت نابود ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیالہ کے پولیس چیف " جمیل الشمری" نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے داعش کی ساٹھ فیصد عسکری قوت کا صفایا کردیا۔انھوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسز نےصوبے دیالہ میں تکفیری گروہ داعش کے مضبوط اڈوں کو نابود کردیا۔ داعش ان اڈوں کو کاربم دھماکوں اور خود کش حملہ آوروں کی آمادگی کے لئے استعمال کرتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲