29 اکتوبر 2014 - 09:24
ایران: مغرب ساری پابندیاں ختم کرے

ایران کی جوہری مذاکرات ٹیم کے رکن مجید تخت روانچي نے کہا ہے کہ ملک پرعائد پابندیوں کا مرحلہ وار طریقے سے اختتام، ایران کے لئے قابل قبول نہیں ہے اور مغربی کو تمام پابندیوں ایک ساتھ ختم کرنے ہوں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوہری مذاکرات ٹیم کے رکن مجید تخت روانچي نے یورپ کی جانب سے پابندیوں کے اختتام کے طریقہ کار کے بارے میں کہا کہ جنیوا معاہدے میں ہونے والے مذاکرات کی بنیاد، پابندیوں کا اختتام ہی تھی اور اس معاہدے میں پابندیوں کے اختتام کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ہم اس سے کم کسی بھی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔ نائب وزیر خارجہ اور سینئر جوہری مذاکرات کار نے مغرب کی توسیع پسند پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے ان کو نصیحت دی کہ اگر یورپ واقعی مذاکرات چاہتا ہے اور کوئی فیصلہ کیا جانا طے ہے تو اسے بہانے چھوڑنے ہوں گے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کی مدت میں توسیع کا خواہش مند نہیں ہے اور مقررہ مدت میں مطلوبہ نتائج کے حصول کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی اس بات پر تیار نہیں ہو گا کہ اسے نمائشی یورینیم کی افزودگی کا حق دیا جائے، یہ بات قابل تصور ہی نہیں ہے کہ آپ یورینیم افزودگی کے نمائشی پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ نوے ہزار ایس ڈبليواو تک پہنچ جائیں۔ مجید تخت روانچي نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کہا کہ ہم اب تک کچھ سطح تک یورینیم کی افزودگی کر رہے ہیں اور اس سے کم یا اس سے ہٹ کر مقدار ہمیں قبول نہیں ہے۔
.......

/169