29 اکتوبر 2014 - 03:20
ایٹمی موضوع پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوا

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی موضوع پر ابھی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایٹمی موضوع کے حوالے سے کوئی ضمنی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور ہم  اس بات کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ  ایران کے ایٹمی مزاکرات کاروں نے  مقررہ ریڈ لائن کو عبور کرتے ہوئے کوئی اقدام کیا ہے۔
مرضیہ افخم نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ابھی تک ایران اور پانچ ایک کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے اور صرف نام کی حد تک  یعنی" مشترکہ جامع اقدامات کا پروگرام :" پر اتفاق ہوا ہے  ۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مذید کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم سب سے زیادہ ریڈ لائن کو سمجھتی ہے اور انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ ان ریڈ لائن کا خیال رکھے بغیر کئےگئےفیصلے کی ایران مین کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲