اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پارليمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوسرے دور کي صدارت يحيي علي الراعي نےسنبھالي ہے ۔ پارليمنٹ کے اجلاس کا يہ دور ايک ميہينے تک جاري رہے گا ۔پارليمنٹ کے اراکين نے ملک ميں امن و امان کي برقراري کے لئے ،يمن کےموجودہ سيکورٹي انتظامات کا جائزہ ليا اور جلد از جلد نئي حکومت کي تشکيل اور اسي طرح امن معاہدے کے مکمل نفاذ کي ضرورت پر زور ديا ۔پارليمنٹ کے اراکين نے ملک ميں دہشت گردانہ واقعات ميں اضافے کي بابت تشويش کا اظہار کرتے ہوئے شہريوں کي جان و مال کے تحفظ کے لئے متعلقہ اداروں سے اپني قانوني ذمہ داريوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کيا ۔
دوسري جانب دہشت گروہ القاعدہ کے عناصر نے يمن ميں الحوثي جماعت اور انصاراللہ تنظيم کي کاميابيوں سے وحشت زدہ ہوکے ،الحوثي جماعت کے ايک اجتماع پر حملہ کرکے سات افراد کو قتل کرديا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق موٹر سائيکل پر سوار القاعدہ کے دہشت گردوں نے جنوبي يمن ميں عوامي کميٹي سے وابستہ ايک مرکز پر حملہ کرکے سات افراد کو جاں بحق اور متعدد کو زخمي کرديا۔ ياد رہے کہ گذشتہ کئي دن کے دوران القاعدہ کے دہشت گردوں کي سرکوبي ميں سرکاري فورس کي ناکامي کے بعد ،عوامي رضاکار فورس نےانصاراللہ کي حمايت سےصوبے البيضاء ميں دہشت گردوں کے خلاف کامياب آپريشن کر کے ان پر کاري ضربيں لگائي ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169