اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پوليس ذرائع نے بتايا ہے کہ پير کي رات بغداد کے کرادہ علاقےميں واقع الواثق اسکوائر ميں ہونے والے بم دھماکے ميں نو افراد جاں بحق اور بائيس زخمي ہوگئے ۔اسي طرح پير کے روز جنوبي بغداد ميں ہونے والے ايک اور بم دھماکے ميں سولہ فوجي اہلکار جاں بحق اور درجنوں ديگر زخمي ہوئے تھے ۔اس سے پہلے عراق کے ادارہ انسداد دہشت گردي کے ترجمان "سمير الشويلي "نے بتايا تھا کہ عراق کي مرکزي تحقيقات اور انٹلي جنس کي وزارت کے ساتھ ادارہ انسداد دہشت گردي کے تعاون سےايک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرليا گياہے ۔
اس دہشت گرد گروہ نے اہم سياسي شخصيات اور فوجي کمانڈروں نيز ميڈيا ميں کام کرنے والوں کے خلاف دہشت گردانہ منصوبہ بندي تيار کر رکھي تھي ۔ ياد رہے کہ عراق کي سيکورٹي فورس نے بغداد کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردانہ اقدامات ميں ملوث تنظيموں کےبہت سے افراد کو گرفتار کرليا ہے –
.......
/169