28 اکتوبر 2014 - 11:30
طویل مدت جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی مرکزي کمیٹی کے رکن اور قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لئے فلسطینی وفد کے سربراہ عزام الاحمد نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کاآغاز ماہ نومبرکے نصف دوم سے ہوگا۔
یہ مذاکرات پیر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہونے والے تھے لیکن صحرائے سینا کے حالات اور رفح پاس بند کردیئے جانے کے باعث ان مذاکرات میں تاخیر ہوئي۔
قابل ذکر ہے کہ صحرائے سیناکے الشیخ زوید علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں تیس سے زيادہ مصری فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہيں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے صحرائے سینا کے دھماکوں میں بیرونی فریقوں کے ملوث ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ملحق سرحدی علاقے میں فوجی بفرزون قائم کریں گے ۔
تحریک حماس نے ان حملوں میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کیاہے۔
درایں اثنا فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصر نے تحریک حماس سے روبرو ہونے سے بچنےکےلئے ان مذاکرات کو منسوخ کردیا ہے۔
صیہونی حکومت اور فلسطینی گروہوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی مصر کررہا ہے۔
مذاکرات کا اصلی موضوع غزہ پٹی میں طویل مدت جنگ بندی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲