28 اکتوبر 2014 - 09:56
نیلوفرطوفان کاخطرہ، پاکستان اورہندوستان میں ہائی الرٹ جاری

بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان نیلوفر، مغربی ہندوستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان نیلوفر، ممکنہ طور پر جمعہ کے دن، ہندوستان کی ریاست گجرات اور پاکستان سے ملنے والے اس کے سمندری سرحدی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس دوران شدید بارشوں کے ساتھ اس طوفان کی رفتار ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ ہندوستان کے ساحلی شہروں کے حکام نے اس طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، تاہم شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کئے جانے کے لئے کوئی اقدام انجام نہیں دیا جارہا ہے۔ ادھر پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی اعلان کیا ہےکہ یہ یہ طوفان شدید بارشوں کے ساتھ کراچی شہر سے بھی ٹکرا سکتا ہے، جس سے صوبے بلوچستان کے بھی کچھ علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، پاکستان میں بھی اس سے ہائی الرٹ جاری کردیا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲