اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری عناصر داعش نے عراق کے صوبہ نینوا کے علاقے النمرود میں ایک پولیس افسر کو قتل کر کے اس کے جنازے کو بدترین صورت میں ملاء عام میں لٹکا دیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دھشتگرد گروہ داعش نے پولیس افسر محمد حسن علی کے گھر پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا اور شدید شکنجے دینے کے بعد انہیں شہید کر دیا گیا۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق محمد حسن علی نے داعش کے تین عناصر جن میں داعش کا سرغنہ صالح حامد عوید طارق بھی شامل تھا کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد داعش کے عناصر نے ان سے اس طرح سے انتقام لیا ہے۔
تکفیریوں نے محمد حسن علی سے انتقام لیتے ہوئے انہیں شہید کرنے کے بعد النمرود علاقے کی ایک دیوار پر ان کے جنازے کو بدترین حالت میں لٹکا دیا۔
