28 اکتوبر 2014 - 07:14
لیبیا، چھ ہزار دہشت گرد سرگرم ہیں

لیبیا کی فوج نے بتایا ہے کہ ملک میں 6000 سے زیادہ مسلح انتہا پسند سرگرم ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے فوجی سربراہ نے کہا کہ درنا شہر داعش کے دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ عبد الرزاق النازور نے بتایا کہ مصراتہ شہر میں سوڈان کے کچھ فوجی اہلکار دہشت گردوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔ لیبیا کی فوج نے گزشتہ ہفتے کچھ مسلح افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی جن میں زیادہ تر غیر ملکی تھے۔

اس دوران لیبیا کے كلکلہ شہر کی ایمرجنسی کونسل کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس شہر میں مسلح جھڑپوں کے دوران کم سے کم 140 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں 450 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا 5000 افراد كلكلہ شہر سے فرار ہوگئے ہیں۔

ادھر لیبیا کے فوجی سربراہ عبدالرزاق النازور نے بتایا کہ ملک میں امن و استحکام قائم کرنے میں لیبیا کی فوج کی لازمی مدد کرنے میں عالمی برادری کی جانب سے توجہ نہ دیئے جانے کے باوجود فوج اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتی رہے گی۔
.......

/169