26 اکتوبر 2014 - 10:38
ایران میں ایبولا وائرس کے کوئی شواہد نہیں

ایران میں ایبولا وائرس کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صحت کے ادارے کے سربراہ علی رضا زالی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایبولہ بیماری کے کسی طرح کے جراثیم ایران میں نہیں دیکھے گئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی علامات بھی مشاہدے میں نہیں آئی ہیں۔

ایران کے صحت کے ادارے کے سربراہ علی رضا زالی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ متعلقہ ادارے  ہر قسم کے حالات سے نبٹنے کے لئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

یاد رہے ابھی تک افریقہ کے مختلف ممالک میں دس ہزار سے  زیادہ افراد ایبولہ وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں 4900 ہلاک  بھی ہوچکے ہیں.

.......

/169