25 اکتوبر 2014 - 11:13
امریکا نے عالمی سطح پر نفاق اور تفرقہ پھیلایا: روس

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے امریکہ نے دہشتگردوں کی مالی حمایت کرکے عالمی سطح پر نفاق اور تفرقہ پھیلایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے شہر سوچی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام میں دہشتگردوں کی براہ راست مالی اور فوجی حمایت کرکے داعش کے مستحکم ہونے کے اسباب فراہم کئے ہیں۔ روسی صدر نے کہا داعش کے مضبوط ہونے کا ایک اور سبب اس کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں تشکیل پانے والا اتحاد ہے جس سے عالمی قوتوں میں جدائي اور اختلافات پھیلے ہیں۔ ولادیمیر پوتین نے کہاکہ اس یک طرفہ ڈکٹیٹر شپ سے دہشتگردی کے مقابلے میں کوئي مدد نہیں ملی ہے بلکہ باثبات ملکوں میں افراتفری کا سبب بنی ہے۔ واضح رہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں تکفیری دہشتگردوں کی مدد کی بنا پر ہی داعش جیسا تکفیری دہشتگرد گروہ سامنے آیا ہے۔ داعش نے شام و عراق کے بعض حصوں پر قبضہ کررکھا ہے اور امریکہ کی سربراہی میں ایک اتحاد داعش کے ٹھکانوں پرحملے کررہا ہے تاہم ان کا کوئي خاص فائدہ نہیں ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲