اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براثانیوز کی رپورٹ کے مطابق نبیل رجب نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت آل خلیفہ کے جرائم پر خاموش تماشائي بنی ہوئي ہے لہذا لندن اس طرح آل خلیفہ کے جرائم میں شرکت کررہا ہے۔ نبیل رجب نے جنہیں آل خلیفہ کی حکومت نے گرفتار کررکھا ہے امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ برطانوی حکومت نے آل خلیفہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے کی غرض سے اس کے جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے خلیج فارس کے دیگر عرب ملکوں کے بارے میں بھی یہی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ نبیل رجب نے انکشاف کیاتھا کہ آل خلیفہ کی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے افسر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔اس انکشاف کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گيا تھا۔ واضح رہے بحرین کے بادشاہ کا بیٹا ناصر بن حمد آل خلیفہ پر الزام ہے کہ وہ انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں دینے میں ملوث ہے۔ برطانیہ کی عدالت عالیہ نے کہا ہےکہ اگر اس پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اس پر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے اس کا قانونی تحفظ ختم کردیا ہے۔ آل خلیفہ کا یہ شہزادہ عیاشی اور جوے بازی کی غرض سے لندن کا دورہ کرتا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲