24 اکتوبر 2014 - 20:43
دہشت گردوں کا علاج، اسرائیل کے اسپتالوں میں

صیہونی فوجیوں نے شام میں سرگرم کچھ زخمی دہشت گردوں کو اسرائیل کے اسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو کچھ زخمی دہشت گردوں کو علاج کے لئے الجلیل علاقے کے نہاريا اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

اس ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ صرف اس اسپتال نے شام میں سرگرم 404 مسلح افراد کا علاج کیا ہے۔ اس سے قبل صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ شام میں سرگرم مسلح افراد کو علاج کے لئے نہاريا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اسرائیل کے اسپتالوں میں داخل شام کے زخمی مسلح دہشت گردوں کی عیادت کی تھی۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت ان دہشت گردوں کے علاج کے بدلے، شام کی سیکورٹی اطلاعات حاصل کرتی ہے اور اس کے بدلے میں انہیں بھاری بھرکم رقم بھی دی جاتی ہے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ اسرائیل کے لئے جاسوسی بھی کرتے ہیں۔

.......

/169