22 اکتوبر 2014 - 10:33
امریکا، الاباما ریاست کے اسپیکر گرفتار

امریکہ میں الاباما کے ہاؤس اسپیکر مائک ہبرڈ کو پیر کو شدید اخلاقی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام اٹارنی جنرل وین ڈیوس کے مطابق، ہبرڈ پر 23 اخلاقی جرائم کا الزام ہے۔ 52 سالہ ریپبلکن لیڈر پر اپنے دفتر کو عام انتخابات میں برتری دکھانے کے لئے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

ہبرڈ نے یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے، اپنے اوپرعائد الزامات کو سیاسی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ ان پر آبرن میں اپنی میڈیا اور پرنٹنگ كمپنيوں کے لئے تجارت کو آسان بنانے کے بھی الزامات ہیں۔ اسی طرح ان پر اپنی آبرن نیٹ ورک کمپنی کے لئے اپنے قانونی عہدے کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔ مائیک ہبرڈ پر سابق گورنر باب ریلے سے آبرن نیٹ ورک کے لئے کسٹمر تلاش کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کرنے کا بھی الزام ہے۔
مائیک ہبرڈ 1998 میں الاباما کے ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو کے رکن منتخب ہوئے اور پھر 2007-2009 تک الاباما ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین بنائے گئے۔

.......

/169