21 اکتوبر 2014 - 15:17
داعش کے ساتھ ترکي کا تعاون

ترکي اور بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے درميان رابطوں کے انکشاف نے انقرہ کے حکام کو مخمصے ميں گرفتار کرديا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکي اور داعش کے درميان تعاون اور خفيہ رابطوں سے متعلق حال ميں ايک رپورٹ منظر عام پر آيئ ہے -
پريس ٹي وي نے اس سلسلے ميں اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ انقرہ کي حکومت داعش سے وابستہ مسلح دہشت گردوں کو ترکي کے راستے شام بھيجنے کا کام انجام دے رہي ہے-

اسکائي نيوز کے ايک رپورٹر نے ايسے شواہد حاصل کئے ہيں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ ترکي کي حکومت غير ملکي دہشت گردوں کے پاسپورٹ پر باضابطہ طور پر"ايکزٹ " کي مہر لگاکر انہيں شام بھيج رہي ہے-
اسکائي نيوز کے رپوٹر نے بتايا ہے کہ شام کے کرد آبادي والے شہر " کوباني " کے اطراف کے ايک گاؤں سے کچھ پاسپورٹ ملے ہيں -
بتايا جاتا ہے کہ يہ پاسپورٹ ان لوگوں کے ہيں جو ترکي کے راستے شام ميں داخل ہوئے ہيں اور اس وقت دہشت گردانہ کاروائيوں ميں ميں مصروف ہيں-
ترکي ميں ايک مشکوک ٹريفک حادثے ميں جاں بحق ہونے والي پريس ٹي وي کي رپورٹر "سريناشم " نے بھي ، داعش کے ساتھ وابستہ عناصر کے ساتھ انقرہ حکومت کے خفيہ رابطوں پر سے پردہ اٹھايا تھا-
.......

/169